یہ جماعت اوّل کا تجویدی قاعدہ ہے جو کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سفارشات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ اس میں کل 26 اسباق ہیں ، ہر سبق کو از بر کرانے کے لیے مشق کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اُمید ہے کہ اس قاعدے کی تکمیل پر طلبہ ناظرہ قرآن کے ساتھ ساتھ تقریباً1500 تی قرآنی الفاظ اُردو، انگلش ترجمے کے ساتھ یاد کر چکے ہوں گے ،اس قاعدہ کے پڑھنے سے ناظرہ قرآن بہت آسان ہو جاتا ہے۔ ان شاء اللہ ۔
حروف تہجی کے بعد حرکات، سکون، تنوین ، کھڑی حرکات، حروف مدہ، حروف لین وغیرہ کی پہچان کے لیے بھی 22 سر گرمیاں آسان قرآنی الفاظ اردو اور انگلش ترجمہ اور اُن کی تصاویر کے ساتھ شامل کی گئی ہے کیونکہ ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ طلبہ زیادہ سے زیادہ قرآنی الفاظ ترجمہ کے ساتھ یاد کر سکیں۔
قاعدے کے آخر میں 20 صوتی حالتوں کو بیان کر کے تمام قاعدے کی دہرائی کروائی گئی ہے اور آخر میں تجوید کے چند ضروری قواعد اور اُن کی مثالوں کو رنگوں کے ذریعے خوب واضح کیا گیا ہے۔
₨ 250
500 in stock