بیت القرآن ایک ایسا ادارہ ہے جو قرآن مجید کی تعلیم و تفہیم کے لیے جدید اور مؤثر انداز اپنانے کا علمبر دار ہے۔ اس کا بنیادی مقصد قرآنی تعلیمات کو ہر خاص و عام تک پہنچانا اور اسے عام فہم ، دلچسپ اور عملی انداز میں پیش کرتا ہے۔ ادار وجدید تکنیک جیسے رنگوں اور علامات کا استعمال کر کے قرآن فہمی کو آسان اور قابل رسائی بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
ادارہ نہ صرف کتب کی اشاعت میں مصروف عمل ہے بلکہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے موبائل ایپلیکیشنز اور ملٹی میڈ یا پریزنٹیشنز کے ذریعے بھی قرآنی تعلیمات کو فروغ دے رہا ہے۔ الحمد للہ ، بیت القرآن کے پروگرامز پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی سے جاری ہیں اور ہزاروں لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ بیت القرآن کا مشن قرآن مجید کے پیغام کو ہر بستی اور قریہ تک پہنچانا ہے ، اور اس مشن میں ہم سب کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
قرآن مجید اللہ تعالی کی کتاب ہدایت ہے، جسے سمجھنے اور سیکھنے کو اللہ نے آسان بنادیا ہے، جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا: وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مذکر ۔ اس پیغام کو عام کرنے اور قرآن فہمی کے حوالے سے موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بیت القرآن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ ادارہ قرآنی تعلیمات کو آسان اور عام فہم بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے، جن میں آسان ترجمہ ، قرآنی گرامر کی سہولت ، شارٹ کورسز، سیمینارز ، اور آن لائن وسائل شامل ہیں۔ آپ بھی اس مشن میں شامل ہو کر قرآنی تعلیمات کو دنیا بھر میں پھیلانے کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ادارہ ”بیت القرآن قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جن میں سے ایک اہم پراجیکٹ قرآن کلاسز کا اجرا ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کے ہر کونے میں قرآن کا پیغام پہنچانا ہے۔ ابتدائی طور پر ضلعی سطح پر کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے ، اور آئندہ مرحلے میں لاہور میں ٹیچر ٹریننگ کورسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ تربیت یافتہ اساتذہ ملک بھر میں قرآن کی تعلیمات پھیلائیں گے۔ آپ بھی اس نیک کام میں تعاون کر سکتے ہیں، چاہے کلاسز کے لیے جگہ فراہم کر کے ، آلات مہیا کر کے ، یا مطبوعہ کتب فی سبیل اللہ تقسیم کر کے۔
پروفیسر عبد الرحمن طاہر ، مؤلف مصباح القرآن ، 1955ء میں ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ نے دینی و عصری تعلیم کا آغاز جامعہ تعلیمات اسلامیہ فیصل آباد سے کیا، جہاں سے شہادۃ العالمیہ ایم اے عربی واسلامیات کی ڈگری حاصل کی۔ مزید تعلیم کے لیے مدینہ یونیورسٹی کے کلیتہ الدعوۃ واصول الدین میں داخلہ لیا اور 1980ء میں الاجازۃ العالیہ بیچلرز کی ڈگری مکمل کی۔ آپ نے تدریسی میدان میں جامعہ تعلیمات اسلامیہ فیصل آباد، ایس ای کالج بہاولپور ، اور پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر نامور اداروں میں خدمات انجام دیں۔ بیت القرآن کے تحت آپ نے فہم قرآن کے جدید اور منفرد اسلوب پر کئی کتب تحریر کیں، جن میں مفتاح القرآن، مصباح القرآن ، اور قواعد القرآن شامل ہیں۔ تدریسی خدمات کے اعتراف میں آپ کو پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی طرف سے دو مرتبہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔